اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہر قسم کی دولت سے مالا مال ملک ہے لیکن قرضوں کے نیچے دبے اس ملک کو ہر کوئی غریب اور پسماندہ ملک تصور کرتا ہے ۔ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔پاکستان کے حکمرانوں کی عیاشیوں اورملک کی پسماندگی کی تو سب بات کرتے ہیں لیکن تازہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1998سے2014کے دوران سالانہ خیرات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے
یہ 70ارب سے بڑھ کر 240ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ہر سال ملک کے 98فیصد افراد عطیات ،خیرات دیتے ہیں جو اربوں کی رقم دیتے ہیں ۔اس خیرات کی رقم کا 68فیصد بھکاریوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پاکستانی مذہبی جذبے کے تحت یہ رقم خیرات کرتے ہیں۔پنجاب میں 113ارب،سندھ میں 78ارب،خیبرپختونخوا38ارب اوربلوچستان میں10ارب کی خیرات کی جاتی ہے۔