پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے لیے فاٹا کی ٹیم بنائی جائے گی۔قومی خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کو بہترین کارکردگی پر انعامات دیے جانے کی تقریب سے خطاب کے دوران فاٹا کی کرکٹ ٹیم کےحوالے سے انکشاف کیا۔اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا کے طلبہ میں صلاحیتوں کی
کوئی کمی نہیں ہے اور انھیں مواقع پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ‘حکومت نہ صرف نصابی سرگرمیوں میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور اسی سلسلے میں پی ایس ایل کے تیسرے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فاٹا کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے گی۔اس تقریب میں گورنر کے علاوہ شعبہ تعلیم کے حکام بھی شریک تھے اور اس موقع پر اپنے متعلقہ مضمون میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو نقد انعامات بھی دیے گئے۔