اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’ویلڈن پرائم منسٹر‘‘ پرویزمشرف کا نوازشریف کو پیغام،سب کو حیران کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/دبئی(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف کو ’’ویلڈن پرائم منسٹر‘‘ کہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بناء سوچے سمجھے بیان دیتے ہیں کبھی نہ کبھی تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے قدم اٹھانا تھا تو اب ہی کیوں نہیں ،میری نقل وحرکت کو محدود نہ کیا گیا تو پاکستان ضرور آؤں گا ،

پانامہ کیس وزیراعظم کا ذاتی مسئلہ ہے ، مجھ پر ڈیل کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ، این آر او کو مسترد کرتا ہوں ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور گورننس کیا ہے ، اوورسیز پاکستانی ملکی مسائل سے متعلق میرے پاس آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نقل وحرکت محدود کو محدود نہیں کیا جائے گا تو واپس ضرور آؤں گا ، پاکستانی شہری ہوں اور پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج میری فوج ہے اور فوج پر آج بھی فخر کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس وزیراعظم کا ذاتی مسئلہ ہے ، پانامہ کیس میں چوری کابینہ عدالت جاتی ہے اور بیانات دیتی ہے اس حوالے سے بیان نہیں دینا چاہتا ۔انہوں نے کہا کہ سب جھوٹ بولتے ہیں کہ میں نے نیب پر دباؤ ڈالا ،کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، این آر او کو مسترد کرتا ہوں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں ، لاہور کی جگہ فائنل کراچی کرایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا ، سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا، سنگاکارا شاید لاہور نہ جائے ، عمران خان نے بنا سوچے سمجھے بات کی کبھی نہ کبھی تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا اس لئے اب ہی کیوں نہ اٹھایا جائے ، پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے پر ویلڈن پرائم منسٹر کہتا ہوں ، ساری پاکستانی ٹیمیں ہیں سب کو سپورٹ کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…