پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پیمرا نے گلبرگ دھماکہ کی جعلی خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینلز پر دس لاکھ ، علاقائی چینلز پر پانچ لاکھ فی چینل جرمانہ عائد کر دیا ناظرین سے معذرت کا بھی حکم

datetime 3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)پیمرا اتھارٹی کے 126ویں اجلاس میں 29نجی ٹی وی چینلوںپر 23فروری 2017ء؁کو گلبرگ لاہور میں دھماکہ کی جعلی خبر نشر کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعلی خبر نشر کرنے والے نجی قومی ٹی وی چینلوں پر دس لاکھ روپے فی چینل جبکہ علاقائی چینلوں پر پانچ لاکھ روپے فی چینل جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

ان ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کو جرمانہ کی رقم تین ہفتوں میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ ان چینلوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ6مارچ 2017؁ ء کو شام 6.00بجے سے شام 7.00بجے تک معمول کی نشریات کے دوران جعلی خبر چلانے پر ناظرین سے معذرت کے ٹکرز چلائیں گے ۔ پیمرا اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو معذرت کی مندرجہ ذیل تحریر بھی فراہم کی ہے۔’’23فروری 2107؁ء کو ہمارے ٹی وی چینل نے گلبرگ ، لاہور میں بم دھماکہ کی ایک غیر مصدقہ خبر نشر کی جو کہ بعد میں غلط ثابت ہوئی اس پر پیمرا نے ہمیں مبلغ دس لاکھ/پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا اور معافی نشر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ پیمرا کے حکم کے مطابق ہمارا ادارہ معذرت خواہ ہے کہ ہماری غلط خبر کی وجہ سے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلا اور ناظرین کو ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔‘‘جمعہ کے روز ہونے والے پیمرا اتھارٹی کے اجلاس میں جس کی صدارت چیئر مین پیمرا ابصار عالم کر رہے تھے پیمرا کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد ، ممبر پیمرا خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ، ممبر پنجاب نرگس ناصر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔جن قومی نیوز اور کرنٹ افیئرز چینلز نے گلبرگ لاہور میں بم دھماکہ کی غیر مصدقہ خبر چلائی

ان میں سماء ٹی وی، ڈان نیوز، چینل ۔5، 7نیوز، دن نیوز، چینل ۔92، ایکسپریس نیوز، سچ ٹی وی، چینل ۔ 24، لاہور نیوز، میٹرو ون، جیو نیوز، دنیا ٹی وی، اے آر وائی نیوز، نیو ٹی وی اور کوہِ نورجبکہ علاقائی ٹی وی چینلوں میں کے ٹی این نیوز، سندھ ٹی وی نیوز، خیبر نیوز، آواز ٹی وی اورمہران ٹی وی شامل ہیں۔ پیمرا اتھارٹی ممبران نے ٹی وی چینلوں کے غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ وارانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیمرا اس طرح کی کسی بھی غیر مصدّقہ اور خلافِ حقائق خبر نشر کرنے پر سخت کاروائی کرے گا۔

اتھارٹی کے ارکان نے وزاتِ اطلاعات و نشریات سے پی ٹی وی نیوز کی طرف سے مذکورہ خبر نشر کئے جانے کا جائزہ لینے کو بھی کہا۔ پیمرا کو پی ٹی وی نیوز کے خلاف بھی گلبرگ بم دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر شکایات موصول ہوئی تھیں مگر پی ٹی وی پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایک روز قبل بیشتر ٹی وی چینلوں نے پیمرا کمیٹی کے روبروپیش ہو کر اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مذکورہ خبر بغیر تصدیق کے چلائی تھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…