اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاست ایسی چیز ہے کہ روز ہی کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے ۔ کون کیا ہے ؟ کس کے باطن میں کیا چل رہا ہے؟ کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ پاکستان کے معروف کالم نگار مطلوب وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کا طرزِ سیاست اور خیالات ”میکاولی“ سے ملتے جلتے ہیں۔
محترمہ کے بھائی شہید مرتضیٰ بھٹو اور خود محترمہ کی شہادت کے زمرے میں آصف علی زرداری پر سنگین الزامات عائد ہوتے رہے اور اپنی ماں کی شہادت پر آصفہ بھٹو کی طرف سے اپنے بازو کی نس کاٹ کر خودکشی کی کوشش اور خود راقم نے محترمہ کی شہادت کے بعد ہونے والے الیکشن کے بعد فیڈرل کونسل اور سی ای سی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معزز ممبران کے سامنے کہہ دیا تھا کہ محترمہ بے نظیر شہید کے قتل کے چھینٹے زرداری ہاؤس کی دیواروں پر دیکھے جا سکتے ہیں‘‘۔