جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا ایک اور اعزاز،سپین میں بڑا ایوارڈ جیت لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/بارسلونا (آئی این پی) پاکستان نے اسپین میں ہونے والا جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ 2017 جیت لیا،ایوارڈ ٹیلی کام کے شعبے میں گذشتہ تین سالون میں فقیدالمثال ترقی اور کامیاب ٹیلی کام پالیسی وضع کرنے پر دیا گیا، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ایوارڈ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا ثمرہے۔

انہوں نے کہاکہ  بین الاقوامی ٹیلی کام کمیونٹی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن ڈیجیٹل پاکستان اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائیل ورلڈ کانگریس کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب برائے تقسیم ایوارڈ 2017 منعقد ہوئی جس میں ” جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ برائے 2017 کیلئے پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کیطرف سے یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمٰن نے وصول کیا۔ واضع رہے کہ ٹیلی کام کے شعبے میں یہ ایوارڈ گذشتہ ایک دہائی کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ پاکستان کو یہ ایوارڈ ٹیلی کام کے شعبے میں گذشتہ تین سالون میں فقیدالمثال ترقی اور کامیاب ٹیلی کام پالیسی وضع کرنے پر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمٰن نے ورلڈ ٹیلی کام کمیونٹی اور جی ایس ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے اور بین الاقوامی ٹیلی کام کمیونٹی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن ڈیجیٹل پاکستان اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے گذشتہ دو سالوں میں دو جی ایس ایم اے عالمی ایوارڈ پاکستان کو دیے جانے پر وزیراعظم پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ واضع رہے کہ گذشتہ برس شفاف سپیکٹرم نیلامی پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ موجودہ ایوارڈ ڈیجیٹل مارکیٹ کے قیام اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کے تسلسل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انوشہ رحمٰن نے کہا کہ عالمی ٹیلی کام کمیونٹی نے ہماری وضع کردہ ٹیلی کام پالیسی 2015 کو بہترین پالیسی قرار دیا ہے۔ کیونکہ ہم نے اس پالیسی میں ٹیلی کام کے شعبہ سے وابستہ تمام چیلنجز کا احاطہ کیا ہے۔ اور صارفین کو بہترین ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کیے ہیں۔ جس سے نہ صرف ٹیلی کام کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ یہ پالیسی علمی اقتصادیات اور ڈیجیٹل شمولیت سمیت ملک کی مجموعی معاشرتی و اقتصادی ترقی میں انتہائی مددومعاون ثابت ہوگی۔

اس اجلاس کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے آئی کین کے چیئرمین مسٹر گورانی موربی اور اتصلات، ٹیلی نار اور ومپل کام کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں برپا ڈیجیٹل انقلاب میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔ عالمی ٹیلیکام کمیونٹی نے ایوارڈ جیتنے پر وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کو مبارکباد دی اور حکومت پاکستان کی ٹیلی کام پالیسیوں کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…