اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ماروی میمن پاک فوج میں بھی خدمات سر انجام دیتی رہیں لیکن سینئر کو بائی پاس کر نے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں
انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ اور ن لیگ کی مرکزی رہنما ماروی میمن مشرف دور حکومت میں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ میں سکرپٹ و تجزیہ رائٹر تھیں ۔ اس وقت کے پاک فوج محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے انہیں نکال دیا گیا تھا۔ تنازعہ کی وجہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شوکت سلطان جب آرمی چیف پرویز مشرف کو معمول کی بریفنگ کیلئے جاتے تھے تو ان سے پہلے ہی اخبارات کی کٹنگ اور کلپنگ ماروی میمن آرمی چیف جنرل پرویز مشرف تک پہنچا دیتی تھیں جس کی وجہ سے دونوں میں تنازعہ پیدا ہوا اور میجر جنرل شوکت سلطان نے انہیں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ سے ہٹا دیا۔پرویز مشرف کے قریب ہونے کی وجہ سے انہیں ق لیگ میں مرکزی حیثیت مل گئی اور بعدازاں مشرف دور کے خاتمہ کے بعدانہوں نے ق لیگ کو بھی خیرآباد کہہ دیا اور سابق صدر کے خلاف سخت ریمارکس بھی پاس کئے تھے۔