جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

”ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو “ طالبان کی اہم سیاسی شخصیت کو دھمکی نے کھلبلی مچا دی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو “اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کی طرف سے ملنے والی دھمکی کا انکشاف کر دیا ۔نجی ٹی وی پروگرامیں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار والی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھےکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ

نے ٹیلی فون کرکے کہا تھا کہ ’’ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہر افغان پختون ہے لیکن ہر پختون افغان نہیں ہے،میں فخر کرتا ہوکہ میں ایک پاکستانی ہوں،میری پاکستانیت پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے۔پاکستان میں پختونوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ردعمل بہت برا ہوسکتا ہے۔ہماری جماعت کو ہمیشہ پنجاب سے اچھے دماغ رکھنے والے لوگ ملے ہیں۔ہماری جماعت میں حبیب جالب پنجاب سے تھا،مجھے پنجاب یا پنجابیوں سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اپنی سوچ دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے چاہے وہ فوجی ہے یا مولوی ۔انہوں نے حکومت کو فاٹا کی آئینی حیثیت بارے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر 12مارچ تک فاٹا کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دیگر جماعتوں کیساتھ مل کر اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے مسئلے پر تمام جماعتیں ان کی ہمنوا ہیں جن میں جماعت اسلامی بھی شامل ہے ۔ فوجی عدالتوں پر پیپلزپارٹی کی اے پی سی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد وہ فیصلہ کرینگے کہ آیا فوجی عدالتوں کی حمایت کرنی ہے یا مخالفت۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…