جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آبادمیں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع،حساس ادارے حرکت میں آگئے

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارا لحکومت کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں،پو لیس، پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا سبز ی منڈی ، فیض آ با د اور تھا نہ نو ن کے علا قوں میں بس اسٹینڈزاور بس سٹا پس پر مشترکہ سرچ آپریشن ، 53

مشتبہ افراد گرفتار،دوران سر چ آ پر یشن منشیا ت فروش کبیر بھی گرفتار،ملزمان سے 1400گر ام چرس، مو با ئل فون اور اسلحہ ایمو نیشن بر آمد، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصدجر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ضلع بھر میں سرچ و کومبنگ کا پلان تشکیل دیا جس کی روشنی میں گزشتہ روز ایس پی انڈسٹر یل ایر یا زون محمد حسن اقبال کی نگر انی میں ڈی ایس پی محمد حسین لا سی ، اے ایس پی حسام بن اقبال، ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈی اسجد محمود ،ایس ایچ او تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا خا لد محمود اعوان ، ایس ایچ او تھانہ نو ن محمد ریا ض ، اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نیتھا نہ سبز ی منڈی ، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اور تھا نہ نو ن کے بس اسٹینڈزاور بس سٹا پس پر مشترکہ سرچ آپریشن ،4افغا نیو ں سمیت 53مشتبہ افراد گرفتار،دوران سر چ آ پر یشن منشیا ت فروش کبیر بھی گرفتار،ملزمان سے 1400گر ام چرس، مو با ئل فون اور اسلحہ ایمو نیشن بر آمد، مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ تھانہ جا ت میں منتقل کیا گیا،

ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا نے بتا یا کہ حر است میں لیے گئے افراد اور اسلحہ و ایمو نیشن کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں جبکہ اسلحہ و منشیا ت بر آمد گی کے متعلق مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔ انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے

کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…