اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کچہری میں گھسنے کی کوشش کرتےتین مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اسلام آبادکچہری میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے تین مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم ، 30بور پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
گرفتار دو افراد کا تعلق کوہاٹ جبکہ ایک کا صوابی سے بتایا جا رہا ہے۔جبکہ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرپولیس نے سکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد کچہری کو چار بلاکس میں تقسیم کر کے واک تھرو گیٹ پر دو اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جبکہ دہشتگردی کی کوشش پر ردعمل کی بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس افسران کل ججز کو بریفنگ دینگے۔