اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن کے دوست کی گاڑی کو گندے ہاتھ کیا لگے بچے اور اس کی والدہ کو رات بھر حوالات بھگتنا پڑ گئی۔میڈیا ٹیم کو رپورٹنگ کرنے پر ایس ایچ او وومن پولیس سٹیشن کی بیٹی کی دھمکیاں، محلہ سےنکلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایس ایچ اوومن پولیس اسٹیشن
عشرت ارشد کے دوست کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے والے بچے او راس کی والدہ رات بھر حوالات کی ہوا کھلانے کے بعد رہاتو کر دیا گیامگر ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔با اثر افراداور وومن پولیس سٹیشن عشرت ارشد کی بیٹی کی طرف سے بچے کے گھر والوں اوررپورٹنگ کیلئے پہنچنے والی میڈیا ٹیم کو دھمکیاں دیتے ہوئے محلے سے نکلوا دیا گیاکیمرے بھی زبردستی بند کر ا دیئے۔ایس ایچ او کی بیٹی نے موقف اپنایا کہ آپ کی دیکھا دیکھی سارا میڈیا یہاں آ پہنچے گا۔ نیو نیوز نے رات بھر حوالات میں رہنے والے دو سالہ بچے کا جرم پوچھا تو اس نے الٹا بچے کی ماں کو مورد الزام ٹھہرا دیا ۔واضح رہے کہ پولیس گردی کے ہرواقعہ کے بعد خادم اعلیٰ تھانہ کلچر بدلنے کا نعرہ لگاتے نظر آتے ہیں لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلتا۔اب تو پولیس والوں کیساتھ ان کے اہل خانہ بھی لوگوں کو دھمکاتے نظر آرہے ہیں۔