ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

لاہورمیں دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف کی ہدایت پرلاہو ر کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مختلف گوداموں ،ہوٹلوں، ورکشاپوں ،دکانوں،پلازوں،مدارس ،سرائے ،ہاسٹلز ،گیسٹ ہاؤسز،گھروں ،ریلوے اسٹیشن ،بس اڈوں اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کرکے45مشکوک افرادکو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ۔سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس ، کیو آر ایف ، پیرو ،ڈولفن اور حساس اداروں کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران977گھروں اور195سے زائد کرایہ داروں ، 03 ہزارسے زائد افراد ،22ہوٹلوں ،03بس اڈوں ،278دکانوں،01ریلوے اسٹیشن ،مدارس و دیگر مقا مات کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے افراد کی تصدیق کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے پورے شہر میں سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…