منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کیس ،عمران خان نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرح پانامہ کیس میں بھی عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے ‘ ہم عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء پر نواز شریف کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا بہترین موقع تھا ‘ ویر اعظم بننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا جائے ،

نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ کرپشن کے الزامات سچ ہیں ‘ نواز شریف آئی سی آئی جے پر قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت تک جائے گا۔ پارلیمنٹ میں ایک اور عدالت میں دوسری کہانی بیان کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کا جھوٹ ثابت ہو جائے تو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ۔ متضاد بیانات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین رہ گئے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک فرض ادا کیا اب عدالت فیصلہ کرے گی۔ نواز شریف آئی سی آئی جے پر قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے۔ نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ کرپشن کے الزامات سچ ہیں۔ انہوں نے 2016ء سے پہلے بیرون ملک پراپرٹی کا اعتراف ہی نہیں کیا۔ ٹی وی انٹرویو میں مریم نواز نے بیرون ملک پراپرتی سے انکار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی طرح پانامہ کیس میں بھی عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔ ہم عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوٹ مار کا بازارگرم کر دیا جائے۔ نواز شریف نے عدالت میں تسلیم کیا ہے کہ قطری ان کے بزنس پارٹنر ہیں۔ جمہوریت کو چاہے مرضی کرنے کا نام نہیں ہے۔ وزارت عظمیٰ کرپشن کی اجازت نہیں دیتی ۔ کوئی بچہ بھی قطری کے خط کو درست تسلیم نہیں کرتے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ افغانستان سے فوجی انخلاء پر نواز شریف کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا بہترین موقع تھا۔ فاٹا میں لوگوں کو رن پاور کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قانون سازی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…