جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

حنا شہنواز کاقتل ،اصل وجہ سامنے آگئی،اب بہن فرحین کے ساتھ کیا ،کیاجارہاہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ پولیس نے حنا شہنواز قتل کیس میں نامزد مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،زیر حراست ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔مبینہ غیرت کے نام پر قتل کا ارتکاب کرنے والے چار ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جبکہ باقی روپوش دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ استرزئی پایاں میں 6فروری کی شام گھر کے اندر قتل ہونے والی این جی او میں ملازمت کرنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی حنا شہنوازکے قتل کی واردات میں نامزد مزید دو ملزمان سکول ٹیچرمعظم علی ولد سفر علی اور حماد عالم ولد شاہ عالم ساکنان استرزئی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قتل کے اس اہم کیس کی ایف آئی آر تھانہ استرزئی میں مقتولہ کی بہن فرحین شاہ کی رپورٹ پر پہلے صرف ایک ملزم محبوب عالم کے خلاف درج کی گئی تھی جبکہ بعد ازاں مدعی مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ قتل میں مزید سات افراد کو نامزد کیا گیاجس پر مقامی پولیس مختلف اوقات میں کاروائیوں کے دوران چار ملزمان ریاض علی،میثم علی،ذوالفقار عرف بھٹو اور شاہ عالم کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جو تاحال جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ باقی روپوش ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتہ دار ہیں جو وقوعہ کے وقت موقع پر موجود اور مقتولہ کو این جی او کی ملازمت چھوڑنے پربضد تھے جبکہ ملازمت چھوڑنے کی بات نہ ماننے پر انہیں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیااور واقعہ کے عینی شاہد ہونے کی دعویدار مقتولہ کی بہن فرحین شاہ کو ڈرایا دھمکایا کہ وہ انکے خلاف رپورٹ درج کرانے سے مکر جائے اور یوں مقتولہ کی بہن نے صرف ایک ملزم چچا زادمحبوب عالم ولد شاہ عالم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی۔

تاہم بعد ازاں واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے پر ڈی پی اوکوہاٹ جاوید اقبال نے متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد مدعی مقدمہ کی دائردرخواست پردیگر ملزمان کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیااور پولیس نے اب تک واقعہ میں ملوث ایک اہم ملزم ذوالفقار علی عرف بھٹو سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر زیر حراست چار ملزمان کو آج پھر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دو ملزمان سکول ٹیچر معظم علی اور حماد عالم کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں براہ راست نامزد عدم گرفتارملزم محبوب عالم اور مہران علی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے اور انکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں علاوہ ازیں مفرور ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی قرقی کیلئے بھی قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…