ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

فکسنگ سکینڈل میں پھنسے کھلاڑیوں کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)فکسنگ سکینڈل میں پھنسے کھلاڑیوں کوبڑی خوشخبری سنادی گئی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے دفاع کا اعلان کردیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی میں بڑی تعداد میں پرانے جوتے نئے جوتے کے ساتھ خریدنے پر جوتوں کی خریداری کی تفصیلات مانگ لیں، کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے الزامات مشکوک ہوئے تو کھلاڑیوں کا دفاع کیا جائے گا ۔

جمعہ کو قائمہ کمیٹی کا اجلا س چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایس او پی(ضابطہ اخلاق) ، میچوں سے متعلق ٹی وی رائٹس کی کاپیاں ، بولی کی فیس آمدن،ادارے کی پراپرٹی سے کرایوں کی مد میں ملنے والی آمدن ، فروخت اثاثوں اورانتظامی ا خراجات کی تفصیلات بھی تحریری طور پرطلب کی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھرپاکستان میں ہونگی۔ اراکین نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد اور پی سی بی جوتوں کی خریداری کی تفصیلات مانگ لی ہیں اراکین نے کہا کہ بڑی تعداد میں پرانے جوتے بھی نئے جوتے کے ساتھ خریدے گئے ہیں۔ ۔ قائمہ کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھرپاکستان میں ہونگی۔ اراکین نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد اور پی سی بی جوتوں کی خریداری کی تفصیلات مانگ لی ہیں اراکین نے کہا کہ بڑی تعداد میں پرانے جوتے بھی نئے جوتے کے ساتھ خریدے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سردار محمد اعظم خان موسی ٰ خیل، سعود مجید ، روزی خان کاکڑ اور چوہدری تنویر خان کے علاوہ وزیر بین الصوبائی ریاض پیرزادہ ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ و دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…