اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے لڑکی کی جنس تبدیل کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کا جنس تبدیل ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنس تبدیل ہونے والی لڑکی کی فیملی کا تعلق مری سے بتایا جاتا ہے ، لڑکی کے کئی ماہ سے ہسپتال میں ٹیسٹ جاری تھے۔ 13سالہ عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا۔ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق عطیہ کے پیٹ میں ہر وقت درد رہتا تھا جس کی وجہ سے ہم اس کو ڈاکٹر کے پاس لے کر آئے ، ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ لکھ کر دیا جس کی رپورٹ کے مطابق عطیہ اندرونی طور پر لڑکا تھی