ر اولپنڈی(آئی این پی ) ر اولپنڈی میں پیرودہائی میں رینجرزکومبنگ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم کے ڈیرے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا اورکارروائی کے دوران ڈیرے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میچزپرجوا اورحوالہ و ہنڈی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ یہاں سے ہی بے نظیر انکم سپورٹ کے جعلی میسجز کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم ہتھیائی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 9 پستول اورایک ایس ایم جی بھی برآمد کر لی گئی جسے تھانہ پیر ودہائی منتقل کردیا گیا ۔