جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سپر لیگ فکسنگ سکینڈل!باتیں کیا ہوتی رہیں؟ حقیقت کچھ اور ہی نکلی!

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نےا سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا میچ فکسنگ تو پوری دنیا میں ہوتی ہے، فکسنگ کی پہلے سے اطلاع تھی، کھلاڑیوں کو موقع دیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرسینیٹرمشاہداللہ کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں ارکان کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے چبھتے سوالات کیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے، کرکٹ بورڈ ماضی میں سخت ایکشن لیتا تو آج یہ واقعات دوبارہ نہ ہوتے۔مشاہد اللہ خان نے سوال کیا کہ آئی سی سی سے آپ نے رابطہ کیا؟ یا انہوں نے آپ سے رابطہ کیا؟ اگر آپ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا تو آپکو خبروں کی تردید کرنا چاہیے تھی۔شہریارخان نے بتایا کہ ہمارے پاس اطلاع تھی کہ ایسا واقعہ ہونے لگا ہے، اس لیے تیار تھے۔ ناصر جمشید کے بکیز کے ساتھ مبینہ روابط تھے اور انھوں نے شرجیل خان اور خالد لطیف سے بکیز کو ‘فین’ کہہ کر ملوایا۔ خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، دونوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور اب معافی مانگ رہے ہیں۔ محمد عرفان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ خالد اور شرجیل کا آفیشل بیان پہلے بیان سے تھوڑا مختلف ہے، دونوں کو تحریری جواب کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے، کھلاڑی اپنے بیان پر برقرار رہے تو ٹربیونل بنا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کوئی نئی چیز نہیں، یہ دنیا بھر میں ہوتی ہے اور سب سے زیادہ ٹی 20 کرکٹ میں ہوتی ہے۔ پہلا پی ایس ایل کامیاب ہوا تو دوسرے ایڈیشن میں بکی آگئے۔ بکی کھلاڑیوں سے براہ راست نہیں بلکہ رشتہ داروں یا سابق کھلاڑیوں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔اس موقع پر چودھری تنویر نے شہریار خان سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، کہا تحریری طور پر بتایا جائے کہ کرکٹ بورڈ کا آڈٹ کون کرتا ہے؟ ملازمین کی تعداد اور تنخواہیں کتنی ہیں؟ یہ بھی بتایا جائے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کتنا منافع کمایا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے تحریری جواب آنے تک معاملہ موخر کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…