پی ایس ایل کے دوران اربوں روپے کا جوا ء ،نئے سکینڈل نے سِر اُٹھالیا،وزارت داخلہ حرکت میں آگئی

24  فروری‬‮  2017

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے دوران اربوں روپے کا جوا ء کھیلے جانے کے انکشاف کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگئی ،جواریوں اور سٹے بازوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا،ملکی اور غیر ملکی بکیز کیخلاف انٹر پول سے بھی مدد لی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے دوران اربوں روپے کے جوئے کی اطلاعات کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگئی ہے اور ملک بھر میں جواریوں

کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔بکیز اور ان کے معاونین کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر تمام لیگز میں جوئے کے ذریعے حاصل شدہ رقم تخریب کاریاوردہشتگردی میں استعمال کی جاتی ہے اس لئے ان عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ بیرون ملک بکیز اورملک میں موجود ان کے سہولت کاروں کو دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے کے تحت گرفتار کرکے مقدمات چلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی بکیز نے ساتھیوں سے رابطے شروع کردئیے تھے۔ پاکستان میں فائنل رکوانے کی بھی کوششیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر تمام لیگز میں جوئے کے ذریعے حاصل شدہ رقم تخریب کاریاوردہشتگردی میں استعمال کی جاتی ہے اس لئے ان عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ بیرون ملک بکیز اورملک میں موجود ان کے سہولت کاروں کو دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے کے تحت گرفتار کرکے مقدمات چلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ہی بکیز نے ساتھیوں سے رابطے شروع کردئیے تھے۔ پاکستان میں فائنل رکوانے کی بھی کوششیں کی گئیں۔ پی ایس ایل کے دوران 4 ارب سے زیادہ کے جوے کا انکشاف بھی ہوا ہے جو کہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…