پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

میرا ویژن درست ثابت ہوا،بھارت اور امریکہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے والے ہیں،چین اور مسلم ممالک اتحاد کریں گے،معروف شخصیت کی حیرت انگیزپیش گوئیاں

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم +کبیر والا ( این این آئی )مسلم لیگ ن کو عوامی مسائل کے حل کے لئے تھینک ٹینک بنانا چاہئے ،نریندر مودی کی پالیسیا ں بھارت کو تباہ کر دیں گی ۔لاہور شہر کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار سنئیر سیاست دان و باغی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ میرا ویژن درست ثابت ہوا نئی دنیاکا سورج ابھر رہاہے اگر جمہوریت ختم ہو ئی تو امریکہ ٹوٹ جائے گا

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے اور آئندہ پندرہ سے بیس برسو ں میں امریکہ کا شیرازہ بکھر جائے گا بھارت بھی پندرہ سے بیس برسوں میں ٹکڑو ں میں تقسیم ہو جائے گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ سابق روسی صدر گوربا چوف سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہونگے اب معاشیات اور اقتصادیات پر نئے بلاکس بنیں گے روس اور مشرقی یورپ زیادہ عرصہ اپنے آپ کو لا تعلق نہیں رکھ سکیں گے۔امریکہ اور اسرائیل ایک کشتی کے مسافر ہونگے چین اورمسلم ممالک آپس میں اتحا د کریں گے افریقی ممالک کا اتحاد بنے گا ۔جنوبی امریکہ کے ممالک بھی اکھٹے ہونگے بر طا نیہ کو بالآخر سکاٹ لینڈ چھوڑنا پڑے گا ۔وہ وقت گزر گیا جب برطانیہ دو سوسال تک آدھی دنیا پر قابض رہا ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ یہ تاثر بھی دیا جا رہا ہے کہ قوم کی قسمت کے فنڈز لاہور کی تز ئین و آرائش پر خرچ ہو رہے ہیں میٹرو بس اور نج ٹرین اور موٹر وے کے منصوبے عوام کی غربت کو ختم نہیں کرسکتے ۔غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ اسے مختلف صوبو ں میں تقسیم کر دیا جائے اور لاہور شہر کو بھی صوبہ کا درجہ دیا جائے انہو ں نے کہا کہ اختیارات کی مرکریت ختم کر کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں اس کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک تھینک ٹینک بنانا جائے جو عوام کے مسائل حل کرنے غربت ،بے روز گاری ،بھوک وا فلا س کو ختم کرنے کیلئے تجاویز دے ڈی سنٹر لائزیشن کرکے زیادہ سے زیادہ صوبے بنائیں جائیں پنجاب کو بے شک سو صوبو ں میں تقسیم کردیں مگر پاکستان کو تقسیم نہ ہونے دیں جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی پالیسیا ں انڈ یا کو تباہ رک دیں گی اور اسی طر ح ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مسلمانو ں کی مساجد میں سور اور ہندؤو ں کے مندروں میں گائے کا گوشت رکھ کر نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…