کراچی (آن لائن)کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت اشتعال انگیزتقاریراورسہولت کاری کے مقدمہ میں بانی متحدہ اورمتحدہ پاکستان کے سربراہ سمیت دیگرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریر کرنے اوراس میںسہولت فراہم کرنے کے متعلق تھانہ عزیزآبادمیںدرج مقدمہ کی سماعت کے دوران بانی متحدہ اورمتحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،خالدمقبول صدیقی ،مجاہدبلوچ سمیت نامزددرجنوں
ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کوتین مارچ تک گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے جبکہ پولیس نے عزیزآبادتھانہ میںدرج مذکورہ مقدمہ کاحتمی چالان عدالت میںپیش کردیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ مقدمہ میں پروفیسرحسن ظفرامجدللہ گرفتارہیںجبکہ قمرمنصور،محفوظ یارخان اورساتھی اسحاق ضمانت پرہیںمفرور300ملزمان میں بانی متحدہ ،متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی ،مجاہدبلوچ شامل ہیںمذکورہ مقدمہ عزیزآبادتھانہ میں27جولائی 2016ء کودرج کیاگیاتھا۔