ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

’’جہاز نہ ہوا کوئی کھٹارا بس ہو گئی ‘‘ پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں کو کھڑے ہو کر منزل مقصود تک پہنچنا پڑا ۔۔ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ‌ڈیسک)پی آئی اے نے ائیر سروسز میں نئی تاریخ رقم کر دی۔کراچی سے مدینہ جانے والی فلائٹ پی کے 743میں گنجائش سے زائد مسافر بھیڑ بکریوں کی طرح بھر لئے گئے۔ 7مسافر تین گھنٹے سے زائد کا سفر کھڑاہو کر کرنے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743میں گنجائش سے

زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث 7مسافروں کو 3گھنٹے سے زائد کی پرواز کے دوران کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑا ۔جہاز کا عملہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگا جبکہ مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائن اور عملے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ہےواضح رہے کہ بوئنگ 777 ایئرکرافٹ میں جمپ سیٹس کے ساتھ 409 نشستوں کی گنجائش ہوتی ہے، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں 416 مسافر سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے فضائی سفر کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ۔ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اضافی مسافروں کو جاری کیے گئے بورڈنگ پاسز بھی ہاتھ سے تحریر کیے گئے تھے، جبکہ گراؤنڈ ٹریفک اسٹاف کو فراہم کی گئی کمپیوٹرائزڈ لسٹ میں بھی اضافی مسافروں کے نام شامل نہیں تھے۔واقعہ پر پی آئی اے ترجمان نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے متعلق حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جا سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…