جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دہشتگرد کون کون سے علاقوں میں کن اہم جگہوں کونشانہ بناسکتے ہیں ،الرٹ جاری

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں دہشت گردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیاگیا۔صوبائی وزارت داخلہ نے جمعرات کو نوٹیفکیشن کے ذریعے شہر قائد میں ریڈ الرٹ جاری کیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت

کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ، سندھ اسمبلی، ایمپریس، زینب مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ سے متصل بڑے بازاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد کے مشہور ہوٹل، غیر ملکی ریسٹورنٹس بالخصوص دو دریا دہشت گردوں کا ہدف ہوسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے متعلقہ محکموں کو خصوصی طور سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب لاہور میں جمعرات کے روز ہونیوالے بم دھماکے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو شہر بھر کے غیر ملکی ریسٹورنٹس کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ ملک بھر میں دہشت گردی کے تقریباً 8 واقعات میں 150 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو شہر بھر کے غیر ملکی ریسٹورنٹس کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ ملک بھر میں دہشت گردی کے تقریباً 8 واقعات میں 150 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، لاہور میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 25 سے زائد جبکہ سیہون میں ہولناک خودکش حملے میں 95 شہری شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…