پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ایوانوں میں بیٹھے دہشتگردوں کے سہولت کار بھی آپریشن ردّ الفساد کی زد میں آنے چاہئیں،سنی اتحاد نے حکومت کی نااہلی بے نقاب کر دی

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سُنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ فوجی عدالتوں کے معاملہ پر سیاست چمکانا ملک دشمنی ہے۔فسادیوں کیلئے آپریشن ردّ الفساد موت کا پیغام ثابت ہو گا۔ ملک میں سیکورٹی ایمر جنسی نافذ کی جائے۔ ایوانوں میں بیٹھے دہشتگردوں کے سہولت کار بھی آپریشن ردّ الفساد کی زد میں آنے چاہئیں۔ ہمارا وزیر اعظم بھارت کے

خلاف کب آواز کھولے گا۔ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔ پانی سر سے گزرنے لگا ہے او ر قوم پاک فوج کی طرف دیکھ رہی ہے۔ حکمران خاندان نے قانو ن کو ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنا لیا ہے۔ دہشتگردو ں سے فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے کل بھوشن کا معاملہ عالمی سطح پر نہ اٹھا کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان دشمن کاروائیوں کیلئے افغانستان بھارت کا ہتھیار بن چکا ہے۔ امریکہ اور افغانستان دونوں پاکستان مخالف دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہ کرکے امن دشمنی کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔ معاشی دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر حالات ساز گار نہیں ہونگے۔ حکومت بھارت نواز دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنائے۔ حکومت با ر بار عوام پر مہنگائی کی بھر مار کررہی ہے۔ شریف برادران کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ غربت و جہالت کے سبب نوجوان دہشتگردوں کے چنگل میں پھنستے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ یہ وقت مذمتی قراردادوں کا نہیں بھارت کو دندان شکن جواب دینے کا ہے۔ آپریشن ردّ الفساد آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو نی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…