جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاک شدہ شناختی کارڈز ،تصدیق اس طرح کی جائے ،نادراکوبڑاحکم جاری

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صد ارت میں بلاک شدہ شناختی کارڈز سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی(نادرا) کے ہیڈ آفس ،اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق اور بحالی سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا ۔کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد

بلاک شدہ کارڈوں کی تصدیق کے لیے ایک جامع پالیسی واضح کرنا ہے جس کے تحت شفاف طر یقے سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کوجلد ممکن بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہ افراد جو پاکستانی شہری ہیں اور ان کے قومی شناختی کارڈ بلا ک ہیں ان کے شناختی کارڈوں کے تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کر کے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ نادراشناختی کارڈہولڈزکی تصدیق کے لئے آسان اورجامع طریقہ اپنائے ۔ انہوں نے نادراکو بلاک شدہ شناختی کارڈ وں کی تصدیق کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت کی ۔کمیٹی نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کے لیے درکار کوائف پر مبنی فارم تیار کرنے کی ہدایت کی جو درخواست گزا ر وں کو نادرا کے مقامی دفاتر میں دستیاب ہو نگے اوروہیں پر جمع ہونگے اور متعلقہ عملہ مقر رہ مدت کے اندر ان کی جانچ پڑتال کر کے بلاک شدہ شناختی کارڈ کی عارضی بحالی یا منسوخی کا فیصلہ کریگا۔ قبل ازیں چیئرمین نادرا نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی بحالی کے لیے کمیٹی کو نادرہ کی طرف سے بنائی جانے والی مجوزہ پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نادرانے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی بحالی کے لیے کمیٹی کو

مجوزہ طریقہ کاراور درخواست گزاروں کے لیے نادرہ کی طرف سے تیار کردہ کوائف فارم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 345,510 شناختی کارڈ بلاک ہیں جن کی تصدیق کاعمل جاری ہے ۔ کمیٹی نے بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور عوام کی آسانی کے لیے نادرا کے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ اورنگزیب ،شیخ روحیل اصغر ،میاں عبدالمنان ،ملک ابرار احمد ،ڈاکٹر عباداللہ ،خالد حسین مگسی ،عبد القہار خان ود ا ن ،مولانا امیر زمان ،سر دار کمال خان بنگلزائی ،ڈاکٹر عمران خٹک ،غلام مصطفی شاہ، غلام احمد بلور ،شیخ صلاح الدین ،صاحبزادہ طارق اللہ، چیئرمین نادرہ عثمان مبین اور نادرہ کے دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…