اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کیلئے بیک ڈور چینل رابطے ،ن لیگ کےبعد ایک اورجماعت نے ڈاکٹرعافیہ کووطن واپس لانے کاوعدہ کرلیا

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، انسانی حقوق کی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور تجاویز پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی ملک کے وقار کا مسئلہ ہے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ذاتی وسیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عافیہ کی قید ناحق کے خاتمے کیلئے پاکستان کے حکمرانوں اور ارباب اختیار کو ایک کے بعد ایک موقع عطا فرما رہا ہے۔ امریکی ، پاکستانی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کیلئے بیک ڈور چینل سے گفت و شنید جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات نے حکمرانوں اور ارباب اختیار پر عوام کے عدم اعتماد کو جنم دیا ہے۔ عافیہ پاکستانی قوم کی عزت اور غیرت ہے اور پاکستان کے وقارکا تحفظ حکمرانوں اور ارباب اختیار کا آئینی فریضہ ہے۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر سیف الرحمان نے یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے پی ٹی آئی کراچی مکمل تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں مرکزی قیادت سے بھی بات کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے سیف الرحمان کو عمران خان اور ڈاکٹر شیرین مزاری کو ارسال کردہ خطوط کی کاپیاں بھی دیں۔جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ دار فہیم اللہ خان، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد،پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار ،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے سیکریٹری جنرل خلیل سیٹھی، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم ،پاکستان ملت پارٹی کے رہنما حفیظ جتوئی،

درس قرآن ڈاٹ کام کے رہنما شفیق اجمل،ایڈوکیٹ عبدالوحید، ایڈوکیٹ عدنان،روزنامہ جرم کے چیف ایڈیٹر عبدالاحد فاروقی، صحافی و کالم نگارسید عارف مصطفی، خاکسار تحریک کے معتمد حسن عسکری، طارق جمیل، انجینئر آفتاب الدین، خالد جمال، محمد اسلام، خالد جمال،سوشل میڈیا ایکسپرٹ آصف اقبال، رضوان احمد، عافیہ موومنٹ کے رہنما صحافی و کالم نگار حفیظ خٹک ،عذرا امجد، رخسانہ و دیگر نے قومی سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ ،ملک گیر ٹرین مارچ، پیدل مارچ، مارچ کے مہینہ میں ڈاکٹر عافیہ سے متعلق اہم واقعات رونما ہونے کے حوالے سے ماہ مارچ کو ڈاکٹر عافیہ سے منسوب کرنے ،

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کو عافیہ رہائی سرگرمیوں کا مرکز بنانے،شوشل میڈیا کے ذریعے عوامی رابطہ مہم ، ملک گیر یوم سیاہ منانے اور دیگر تجاویز پیش کیں۔ جس پر ڈاکٹر فوزیہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ عافیہ موومنٹ پیش کردہ تجاویز میں اکثر پر پہلے ہی سے کام کررہی ہے اور دیگرمفید تجاویز پر آئندہ اجلاس میں غورکرکے عملدرآمدکیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے قومی سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین و رہنمااز خود اپنی دینی اور قومی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور ان جماعتوں کے دیگر رہنما اور کارکنان اپنے قائدین کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…