جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پے در پے دھماکوں کی اصل وجہ کیا ہے ؟ سینئر سیاستدان نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا  

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خاں نے کہا ہے کہ بھارت سرعام پاکستان میں دہشتگردی کر وا رہا ہے ، دھماکے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو ملتوی کروانے کی سازش ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کی کچھ ممالک کو بہت زیا دہ تکلیف ہے ،پانامہ کا شور مچانے والے آمر پر ویز مشرف سے جواب کیوں نہیں مانگتے ؟ ،پانامہ کا فیصلہ ہروقت ڈھول تماشہ کرنیوالوں کو غیر محفوظ کردے گا۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ما ڈل ٹائون میں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی پر زو مذمت کر تا ہوں ،مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اس میں بیرونی ہا تھ ملوث ہے اور یہ دھماکے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو ملتوی کروانے کے لئے کروائے جا رہے ہیں ۔کچھ ممالک کو پاک چین اقتصادی راہداری کی تیزی سے تعمیربرداشت نہیں ہورہی ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی بھارت میں پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن بھارت سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ہمارے دور حکومت میں 75سے80فیصد تک دہشتگردی پر قابوپا یا جا چکا ہے،پنجاب میں امن و امان کے حالات دوسرے تمام صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ کا شور مچانے والے اس ملک کو دہشگردی کی جنگ میں دھکیلنے والے آمر پر ویز مشرف سے جواب کیوں نہیں مانگتے؟اس نے ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا،300ارب ایم کیو ایم کو دیئے ،اس کا حساب کون مانگے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے کچھ لوگ محفوظ اور کچھ غیر محفوظ ہو جائیں گے، خاص طورپر ہر وقت ڈھول تماشہ کرنیوالوں کو غیرمحفوظ کر دے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی اور سیاسی طورپر بھی گیم چینجر ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت 1300کلو میٹر سے زائد راہداری کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور دیگر مراحل پر بھی تیزی سے کام جا ری ہے ، یہی ترقی وطن دشمن طاقتوں سے برداشت نہیں ہو رہی ، اس منصوبے میں شراکت داری کیلئے سنٹرل ایشیاء سمیت بہت سے دیگر ممالک کی بھی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ کیس کے معاملے میں ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔انہو ں نے کہا کہ بین ااقوامی کرکٹ پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے جو کہ حاسدین سے برداشت نہیں ہورہی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…