جہانیاں(آن لائن) معروف دینی ادارے جامعہ رحمانیہ جہانیاں کے سابق مہتمم ،شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد انور انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ جہانیاں کے علاقہ چک نمبر113دس آر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی وفات پر بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی،ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر ،سابق رکن قومی اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ میتلا،
ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن،ضلعی صدر مسلم لیگ ن رائو سعادت علی خان،حکیم عبدالمجید سلیمانی،محمد عارف سعید،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ڈاکٹر عمران فاروق ،اہلسنت والجماعت کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں سمیت وکلاء،صحافیوں،علماء کرام،خطیب حضرات ،مشائخ عزام اورسینکڑوں افراد نے تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم مولانا حافظ محمد انور طویل عرصہ تک جامعہ رحمانیہ جہانیاں میں درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے ملک بھر میں ان کے شاگردوں کے تعداد ہزاروں میں ہے،وہ بصارت سے محروم ہونے کے باوجود ایک بلند پایہ خطیب،استاذ الحدیث اور بہترین استاد تھے۔