اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ دہشت گرد اچھے اوربرے نہیں ہوتے،دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں، دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی کی فنڈنگ بھی کررہے ہیں اورخود ملوث بھی ہیں، ہمارے پاس مستند شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ سیہون دھما کہ سے ایک دن پہلے بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی بات ہورہی تھی،دہشت گردی کیساتھ بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا ہوگا، شمالی سرحد پرتقریباً ہزارگزکے فاصلے پردہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گرد اچھے اوربرے نہیں ہوتے،دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں، دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی کی فنڈنگ بھی کررہے ہیں اورخود ملوث بھی ہیں، ہمارے پاس مستند شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی اہم عہدیدار نے بھارت کے علاوہ مزید ممالک پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کہا ہے۔ ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گرد اچھے اوربرے نہیں ہوتے،دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں، دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی کی فنڈنگ بھی کررہے ہیں اورخود ملوث بھی ہیں، ہمارے پاس مستند شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی اہم عہدیدار نے بھارت کے علاوہ مزید ممالک پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کہا ہےاور مستند شواہد کا بھی اعلان کیا ہے۔