لاہور(خصوصی رپورٹ ) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت چارگھنٹے طویل اجلاس میں لاہورنالج پارک کمپنی کے مختلف امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلی محمدشہبازشریف نے لاہورنالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کاسخت نوٹس لیا۔وزیراعلی نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پرچیف ایگزیکٹوآفیسرلاہورنالج پارک کمپنی پرسخت برہمی کااظہارکیا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پرخلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے افرادکوملازمت سے فوری پرملازمت سے فارغ کرنے کاحکم دیا۔
اجلاس میں چیرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم نے لاہورنالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی جس پروزیراعلی نے میرٹ کے برعکس تمام بھرتیاں فی الفورمنسوخ کرنےجبکہ قوائد وضوابط کے برعکس خریداری کے عمل کوبھی فوری طورپرروکنے کاحکم بھی جاری کیا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے پرجگہ میرٹ اورشفافیت کوفروغ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے آج تک میرٹ اورشفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاہے ۔