جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چارسدہ خودکش حملہ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کی بہادری پر بڑے انعام کا اعلان کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویزخٹک نے چارسدہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ٹھیک ٹھاک بہتری کی طرف جا رہے تھے صوبے میں امن تھا ، اچانک حالات کی خرابی کے پیچھے قوم دشمن محرکات ہے ، یہ ایک ٹارگٹڈ رویہ اور شرپسند سوچ ہے جو قوم کے اعصاب کمزور کر کے ملک کوپیچھے دھکیلنے کی سازش ہے۔ ہم ان محرکات کا خاتمہ کرینگے

انہوں نےکہاکہ حواس باختہ دشمن کے اہداف مکمل نہیں ہونے دینگے ،پوری قوم نے افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ سوچ کے تحت مقابلہ کرنا ہے ،دیگر اقدامات کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے لئے جامع امدادی پیکیج اور پولیس کی بہادری پر 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا اور بار کونسل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈی سی چارسدہ کو تخمینہ لاگت لگاکر پیش کرنے کی ہدایت کی۔وہ بدھ کے روز تنگی ضلع چارسدہ میں بار کونسل سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے چارسدہ خودکش دھماکے میں وکلاء اور پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہرقومی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ایک سازش ہے۔ یہ اسلامی یاکوئی اور مسئلہ نہیں بلکہ ایک شرپسند سوچ ہے جسکے تحت دشمن قوم کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم تکا لیف اور مصائب سے گزر کر کندن بن چکے ہے۔ہم تباہی پھیلانے والوں کے خلاف اکھٹے ہیں اور ان کا مقابلہ کرینگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ برائیاں ہم پر مسلط کی گئی ہے کیونکہ دشمن ہماری ترقی اور خو شحالی نہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعلیٰ نے قوم کو پیغام دیا کہ وہ بھی اپنے اردگرد مشکوک اور غلط سرگرمیوں کی رپورٹ دیں یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

پرویزخٹک نے کہاکہیہ جنگ صرف حکومت یا فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے بحیثیت قوم متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اور اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے حوالے سے ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبے میں اچھا کام ہورہا ہے۔ ہمارا صوبہ پلان پر عمل درآمد کرنے میں سب سے آگے ہے کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے۔ ہمارے صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے پاک افواج، پولیس، سیکیورٹی ادارے اورانٹیلی جنس مشترکہ کاوشوں میں مصروف ہے۔ اعلیٰ سطح پرپیشگی معلومات کا باقاعدگی سے تبادلہ ہوتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا مؤقف ہے کہ ملک میں امن ہو امن کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔ وزیراعلیٰ نے اس مقصد کیلئے بارڈر مینجمنٹ مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت کی کاوشوں اور اصلاحات کے نتیجے میں ادارے فعال ہو چکے ہیں۔ ادروں کی کارکردگی اور خدمات کی بہتری میں بہت فرق پڑا ہے۔ ہم قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے متعین اہداف کا حصول یقینی بنائیگے۔ ہم ایک بہادر قوم ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہے۔ ہم نے اجتماعی سوچ کے تحت دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے اور ملک دشمن عناصر کو شکست دینی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…