چمن ( آئی این پی ) پاک افغان بارڈ ر چھٹے ورز بھی ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا ،موبائل تھری جی اور فورجی نیٹ سسٹم بھی مکمل طورپر بند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر منگل کو چھٹے روز بھی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا جس کے باعث چمن سے جانے والی سبزیوں کی بندش کے باعث افغانستان کے نزدیکی علاقوں میں قلت پید ہوگئی .
مسافروں کی بڑی تعداد اب بھی بارڈر کھولنے کے انتظارمیں بیٹھے ہوئے ہیں ،بارڈر کی بندش کے سبب افغانستان جانے والے ٹرکوں میں فریش فروٹ بھی خراب ہونے لگی ۔ چمن کے سینکڑوں افراد جو روزانہ کی بنیا د پر محنت مزدوری کرنے جاتے تھے وہ بارڈر کی بندش کے بعد سب بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جبکہ موبائل تھر ی جی اور فورجی انٹرنیٹ سسٹم بھی مکمل طور پر بند ہے ۔