کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرسیاستدان سردارنبیل گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے جمعرات کے روز کراچی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سردارنبیل گبول نے اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان بلاول ہائوس نے کہاہے کہ
سردار نبیل گبول نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2013 میں سردارنبیل گبول نے پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی کی نشت سے استعفی دے کرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی تھی اوربعد میں ایم کیوایم سے بھی علیحدگی اختیارکرلی تھی ۔اب ایک بارپھرسردارنبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولت کااعلان کردیاہے ۔