پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستان رینجرز کی پنجاب میں دھماکے دار انٹری ‘‘ وفاقی حکومت کی منظوری آگئی

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں 60روز کیلئے اختیارات دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہےجس کے تحت رینجرز کو

پنجاب میں60روز کیلئے مکمل اختیارات ہونگے تاہم رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریگی اور رینجرز کو پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کی اجازت ہو گی جبکہانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ضلع ٹانک کا امیر گل زمان اور ایک خود کش بمبار سمیت8دہشت گردوں کو ’’پار‘‘ کردیا گیا،ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، لیپ ٹاپ بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کا عمل جاری ہے اس دوران ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا ،دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ، جوابی کارروائی میں پولیس کو ملزموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ صورتحال دیکھتے ہوئے مزید نفری اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا۔اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے ضلع ٹانک کا امیر گل زمان سمیت 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…