اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب گزشتہ روز ہمارے سامنے وفات پا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے دلائل کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا ہے کہ نیب گزشتہ روز ہمارے سامنے وفات پا گیا ہے۔
اگر حدیبیہ پیپرز مل کیس میں الزامات غلط ہیں تو اس سے کیوں کترایا جا رہا ہے اور اگر الزامات درست ہیں تو اس کیس کو دفن کیوں کیا گیا، اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اشتر اوصاف کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرز مل کیس میں ریاست مدعی تھی اور آپ اس وقت ریاست کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا کہ میرا کام عدالت کے سامنے حقائق لانا ہے ، میں وفاق کی وکالت نہیں بلکہ عدالت کی معاونت کر رہا ہوں ۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے عدالت کی معاونت کے جواب پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ اعلیٰ پائے کے وکیل ہیں اور آپ سے ہمیں ویسی ہی معاونت کی امید ہے۔