راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان اورآئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاک فوج عوام سے رابطے کےلئے پیغام رسانی کےلئے اپنی آفیشل ویب سائیٹس ٹوئیٹر،فیس بک اورویب سائیٹ کا استعمال کرتی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا کہ پاک فوج پیغامات کی عوام تک ترسیل کےلئے واٹس ایپ کااستعمال نہیں کرتی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا کہ خطرے اورانتباہ کےلئے سوشل میڈیاپرجاری ہونے والے نمبرزکی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیامیں اس حوالے سے غلط خبریں چلائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج سے رابطے کےلئے دیگرویب سائیٹ کااستعمال نہ کیاجائے ۔