اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر اعظم سواتی نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تین سال کے دوران سرکاری فنڈز سے ایک کپ چائے بھی نہیں پی تھی وزارت کے ذیلی ادارے اوشن گرافی کے افسران دس کروڑ کا جہاز پچاس کروڑ میں خرید رہے تھے لیکن افسوس اس میں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا پی اے سی کا اجلاس میں اعظم سواتی نے کہا کہ
ملک کے امراء کو اچھی مثالیں قائم کرنی چاہیے تاکہ غریب ملک میں کوئی قومی خزانہ کو نہ لوٹ سکے انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں پیش ہونے والی چائے کا ایک کپ آج بھی نہیں پی اے سی کے دیگر ممبران نے کہا کہ آئندہ کے لئے وہ بھی گھر سے چائے کے تھرموس لے کر آئینگے تاہم خورشید شاہ نے کہا کہ چاہے وہ ذاتی فنڈز سے پلاتے ہیں قومی خزانہ سے نہیں چوہدری تنویر نے کہا کہ کرپشن ایک پائی ہو یا اربوں کی کرپشن کرپشن ہوتی ہے اس پر سخت ایکشن لینا ہوگا