صحبت پور (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت30افراد زخمی ہوگئے ،مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحبت پور کے علاقے گوٹھ مشرف خان
کھوسہ کے قریب باراتیوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹنے کے نتیجے میں بس میں سوار پانچ افراد شفیع محمد لانگو ، درمحمد لانگو ، عید احمد پرکانی ، میرحسن مگنہار ، صابر علی مگنہار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ،مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں سے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈیرہ اللہ ریفرکردیاگیا۔لاشوں کے گھر پہنچنے پر علاقے میں گہرام سا مچ گیا۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے مطابق زخمیوں کو جعفرآباد منتقل کردیاگیاہے کیونکہ صحبت پور میں بڑا ہسپتال موجود نہیں جبکہ شدیدزخمیوں کو جیکب آباد منتقل کردیاگیاہے ،اس بارے جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی ہے انہوں نے تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔