پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے اہم ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت،عمران خان نے حکمران جماعت میں کھلبلی مچادی

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)(ن) لیگ کے ارکان چوری چھپے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں،عمران خان نے حکمران جماعت میں کھلبلی مچادی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ ن لیگ پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلے کی صورت میں ماضی کی طرح سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کرے گی،نوازشریف کے وکلاء کا موقف ہے کہ وزیراعظم کو جواب

طلبی کیلئے عدالت نہیں بلایا جاسکتا،اگر سپریم کورٹ حکمرانوں کی بازپرس نہیں کرسکتا تو پھر عوام انصاف کیلئے کہاں جائے گی،(ن) لیگ کے ارکان چوری چھپے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں،آج عدالت نے چیئرمین نیب کا جو حشر کیا اگر اس میں زرا بھی حیا ہوتی تو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتا،نیشنل ایکشن پلان پر ساری جماعتوں کا اتفاق تھا مگر حکومت اس پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی،نجیملیشیازختم نہیں کی گئیں،اگلے ہفتے دوبارہ رابطہ عوام مہم شروع کریں گے اگر عالمی کرکٹر پی ایس ایل کے فائنل میں نہ آئے تو ایونٹ ڈی ویلو ہوجائے گا۔وہ منگل کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنا مال ایماندار آدمی کے پاس رکھے گا،کرپٹ کے پاس نہیں رکھے گا،نوازشریف کے وکیل کہہ رہے کہ کوئی نوازشریف کو ہاتھ نہیں لگا سکتا،کرپٹ وزیراعظم نے ادارے تباہ کردیئے ہیں،سپریم کورٹ نے کہا کہ ادارے نوازشریف کی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،پنجاب پولیس کے بعد وفاقی ادارے بھی تباہ کردیئے گئے،اسحاق ڈار نے نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ تسلیم کی،اس نے خود تسلیم کیا نیب نے سپریم کورٹ کو جو جواب دیا قوم کو پتہ لگ گیا کہ آج کیوں تباہ ہوئے،16سالوں میں 14ٹریلین کے قرضے لیے گئے 2008میں کل 6ٹریلین کے قرضے تھے،ساری قوم مقروض بنادی گئی،

نیب کہتی ہے کہ فارن آفس سے جواب مانگا ہے،نیب آفس دفترخارجہ سے کتنا دور ہے،حکمران پورے ملک کے ادارے تباہ کردیتا ہے،نواز شریف کا وکیل کہتا ہے نوازشریف سے کورٹ جواب طلبی نہیں کرسکتے،حضرت عمر نے اپنے کرتے بارے جواب دیا،سپریم کورٹ نہیں سن سکے گا تو لوگ کدھر جائے گا،سپیکر نوازشریف کا ملازم ہے نوازشریف کی بجائے میری نااہلی کا کیس کمیشن کو بھیج دیا،مجھے شک ہے کہ سپریم کورٹ پر ماضی میں بھی حملے کرچکے اب بھی کچھ کریں گے،نوازشریف کرکٹ بھی اپنے ایمپائر کھڑے کرکے کھیلتا تھا،ان نے بزنس بھی ایمپائر ساتھ ملا کر کیا۔میں خبردار کرتا ہوں کہ اب سپریم کورٹ پر حملے نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں، (ن) لیگ کے ارکان بھی چھپ چھپ کر تحریک انصاف میں آنے کیلئے مل رہے ہیں،ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کو شامل کرنا ہے کس کو نہیں کرنا،پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے کے پی میں اپنے ہی وزیر کو پکڑا،پولیس کو غیر سیاسی کیا، اگر چیئرمین نیب میں تھوڑی بھی حیاء ہوتی تو آج استعفیٰ دیتا آج اس کی حالت عدالت میں غیر تھی،عدالت میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے اس وجہ سے انکوائری نہیں کی کہ چاہتے تھے کہ ریگولیٹر یہ کام کریں،سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں تو کوئی ریگولیٹر ہے ہی نہیں تو پتہ چلا کہ ایک ریگولیٹر ہے اس کا نام نوازشریف ہے اس نے چن کر ایک کرپٹ آدمی کو چیئرمین نیب لگایا ہے،ہم ایک ایسی نیب بنا کر دکھائیں گے جو بلاامتیاز سب کا احتساب کرے گی،جو غلطی کرے گا پکڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آج کل موٹو گینگ کیا کہہ رہے ہونگے،ہم نے عدالت میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا ہم جلدی فیصلہ چاہتے ہیں اگلے ہفتے سے رابطہ مہم پھر شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں پہلی دفع آزاد احتساب کمیشن بنانے کی کوشش کی گئی پہلی دفعہ کی وجہ سے اس میں مسائل پیدا ہوئے جن سے ہم نے سیکھا ہے،اب جو کمیشن بنائیں گے اور جو ڈی جی لگائیں گے وہ سبق سیکھ کر کریں گے،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا چاہیے مگر اگر فارن کرکٹر آئے تو زبردست کامیاب ہوجائے گا اگر فارن کرکٹر نہ آئے تو پی ایس ایل ڈی ویلو ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ساری پاکستانی جماعتوں نے اتفاق کیا ہوا ہے،اس پر کام نہیں ہوا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ کو سنجیدگی سے پڑھنا چاہیے،طے ہوا تھا کہ نجی ملیشیا کو اجازت نہیں ہوگی کام کرنے کی،قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شریک کرنا بھی طے ہوا تھا،ان علاقوں کو مشاورت کے ساتھ کے پی میں ضم کیاجانا چاہیے،اس معاملے کو جان بوجھ کر لیٹ کیا،پولیس ریفارمز ضروری ہیں جو نہیں کی گئیں،کے پی میں پولیس ریفارمز سے فائدہ ہوا،پولیس کو غیرسیاسی بنانا ضروری ہے ورنہ وہ دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن نہیں دیں گے،پنجاب اور سندھ پولیس لڑنے کیلئے قابل نہیں،پولیس چھوٹو گینگ سے نہیں لڑ سکتی تو موٹو گینگ سے کیسے لڑے گی،پنجاب میں بھی رینجرز لانا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…