اسلام آباد(آئی این پی)قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ افغان حکومت الزام تراشیوں کا سلسلہ روکے ، افغانستان میں امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ وہ منگل کو یہاں آسٹریلیا کے خصوصی نمائندہ برائے انسداد دہشت گردی نے ملاقات کی
جس میں دو طرفہ تعلقات ‘ عالمی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد دہشت گردی کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ناصر جنجوعہ نے آسٹریلوی سفیر کو انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے علاقے میں تذویراتی استحکام سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ افغان حکومت الزام تراشیوں کا سلسلہ روکے۔ افغانستان میں امن خطے کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ ملاقات میں آسٹریلیا کے قائمقام ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔