اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم رہنمائوں سے مشاورت کے بعدآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سےمشاورت کے بعدقومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو
زرداری کو الیکشن میںحصہ نہ لینے کا مشورہ سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس کی وجہ سے دیا ہے، رہنمائوں نے قائدین کو اپنی رائے میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کیلئے کی جانے والی صف بندی جن میں دونوں قائدین کا قومی اسمبلی انتخابات لڑنا اس وقت تک سود مند ثابت نہیں ہو سکتا جب تک کیس کا فیصلہ نہ آجائے کیونکہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آجاتا ہے تو پھر کسی احتجاج کی ضرورت نہیں رہے گی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک بھی تاحال شروع نہیں کی جاسکی جس کی وجہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامالیکس کا کیس بتایا جارہا ہے۔