منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

این جی او میں کام کرنیوالی حنا شاہ نواز کے قتل کا ڈراپ سین،4ملزم گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ پولیس نے رواں ماہ کے آغاز میں قتل ہونے والی این جی او ورکر حنا شاہ نواز کے قتل کے مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کوہاٹ جاوید اقبال نے بتایا کہ مرکزی ملزم ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی ٗ قتل میں ملوث اس کے 3 ساتھیوں کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ حنا شاہ نواز کو رواں ماہ 6 فروری کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اس حوالے سے

رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انھیں مبینہ طور پر ان کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد بتایا تھا کہ حنا کے کزن محبوب عالم نے کوہاٹ کے علاقے استارزئی میں مبینہ طور پر انھیں 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔رپورٹس کے مطابق حنا نے ایم فل کر رکھا تھا وہ اسلام آباد میں ایک این جی او سے منسلک تھیں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما رہی تھیں اور اپنی والدہ اور بھابی کی کفالت ان کے ذمہ تھی کیونکہ ان کے والد اور بھائی کا انتقال ہوچکا تھا۔خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حنا کا کزن ان کی ملازمت سے خوش نہیں تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھاتاہم بعدازاں کیس نے اْس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا تھا جب کیس میں نامزد مرکزی ملزم محبوب عالم نے سوشل میڈیا پر آکر اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حنا کا کزن ان کی ملازمت سے خوش نہیں تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھاتاہم بعدازاں کیس نے اْس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا تھا جب کیس میں نامزد مرکزی ملزم محبوب عالم نے سوشل میڈیا پر آکر اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ انھوں نے اپنی کزن کو قتل نہیں کیا بلکہ اصل مجرم کوئی اور ہے تاہم 4 ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ محبوب عالم بھی کیس میں مرکزی ملزم نامزد ہے اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…