لاہور(آن لائن )افغان لڑکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے بجھوائے گئے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شائستہ سمیت دیگر افغان خواتین نے دادرسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک درخواست دائر کی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار خواتین تین برسوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور لاہور میں ان کی رہائش ہے۔ درخواست میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے نادرا نے
غیر ملکی ہونے کی بنیاد پر درخواست گزار خواتین کو شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے نوٹسز بجھوائے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی منسوخی کیلئے بھجوائے نوٹسز بلاجواز ہیں اور اس لیے ان کی منسوخی کے عمل کو روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نادرا کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا۔