کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹرکاظم خان انتقال کر گئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کاظم خان کی نمازجنازہ کراچی میں اداکی گئی جس میں ان کے رشتہ داروں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مرحوم پیپلزپارٹی کے رہنما،پاکستان بارکونسل کےسابق وائس چیئرمین اورسابق سینیٹرتھے ۔سابق سینیٹرکاظم خان کی وفات پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اللہ تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات اورلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی دعاکی ۔