اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی دی سی )نےرواں ماہ کےآخرتک جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیاحتی ڈبلڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن رواں ماہ کے اختتام تک پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے تعاون سےراولپنڈی اسلام آباد میںسیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکربسیں
چلائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن عبدالغفورکا کہناہےکہ ڈبل ڈیکرسروس میں اسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں کے طلباء کوخصوصی پیکیچ دیئے جائیں گے۔ پہلےمرحلے میں، مذکورہ ڈبل ڈیکر بسیں سیاحوں کوفیصل مسجد، چڑیاگھر، راول جھیل، F-9 پارک، لوک ورثہ،ایوب پارک راولپنڈی اور ٹیکسلا میوزیم جیسے سیاحتی جگہوں کا دورہ کرائیںگی۔واضح رہےکہ 25نومبر2015کولاہور میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی سیاحتی ڈبل ڈیکربس سروس کا افتتاح کیاگیا تھا۔