پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’’تبدیلی آنہیں رہی ۔۔ تبدیلی آگئی ہے ‘‘

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ‌ڈیسک) خیبرپختونخوا میں جنگلات کی افزائش کے لیے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوبے کے چھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں پندرہ ٹن بیج گرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔تاہم محکمہ جنگلات کو بعض علاقوں میں شجرکاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیلی کاپٹر سے ناقابل رسائی علاقوں میں بیج گرانے کا کام لیا جائے گا۔محکمہ جنگلات کے مطابق ابتدائی طور پر فضا سے چھ اضلاع میں بیج گرائے جائیں گے۔ ان اضلاع میں پشاور،نوشہرہ،کرک،ڈی آئی خان،کوہاٹ اور لکی مروت شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ایکٹر رقبےپر کیکر،مزری اوربیر کے15ٹن بیج گرائے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…