جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں،شاہ محمودقریشی نے اعلان کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ سندھ کے دوسرے روز تھرپارکر پہنچے چھاچھرو کے نزدیک گاؤں بگھل ، حاجی احمد سمیجو اور دیگر جگہ عوامی اجتماعات سے خطاب شاندار استقبال اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو بتانے آیا ہوں کہ ان کی عزت پہچان اور مستقبل صرف پی ٹی

آئی کے ساتھ جڑا ہے تھر کے ریگستان میں بیٹھے لوگ جو کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان میں شعور پیدا کرنے آیا ہوں تمام لوگوں کو کہتا ہوں کہ وہ متحد ہوجائیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں جو قوتیں اس ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں وہ نست و نابوت ہوجائیں گی ، استحصالی قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینا ہوگا یہ قومی ضرورت ہے21ویں ترمیم کے بعد حکومت کو دو سال ملے تھے کے وہ اپنی کارکردگی بہتر بنالیتی مگر حکومت نے اس عرصی میں کچھ نہیں کیا اگر حکومت نے ان دو سالوں میں کام کیا ہوتا تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑتی قانونی اصلاحات اور انسداد دہشتگردی عدالتوں کو فعال اور موثر بنانا تھا مگر حکومت ایسانہیں کرسکی اس لیئے فوجی عدالتوں کے میاد میں اضافہ کیا جائے ،پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ہوں ایک سازشی ٹولا سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر اس قسم کی افواہیں پھلانے میں مصروف ہے سندھ میں ایک پڑھا لکھا اور نوجوان طبقہ سامنے آرہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی ذمیداری الگ ہے پر سیہون سانحے میں سندھ حکومت اپنی ذمیداری پوری نہ کرسکی نہ ایمبولینس نہ علاج نہ ریسکیو کا کام فوری طور پر ہوا اور وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،

میں تھر کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے یک جا ہوجائیں غربت بدحالی کے خلاف اور اپنے حق کے لیے میں تھر کے ریگستان میں آپ کے حقوق کی جنگ لڑنے آیا ہوں قومی اسمبلی کاممبر بننے نہیں ،سیہون سانحے میں شہید ہونے والوں کا احترام نہیں کیا گیا ان کے اعضاء اٹھا کر کچرے میں پھینک دیے گئے جنہیں جانور کہا رہے ہیں پوری سیہون میں غم وغصہ ہے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ ان واقعات کے پیچھے کون سی قوتیں ملوث ہیں ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ سندھ کے دوسرے روز تھرپارکر کے مختلف گاؤں جائیں گے اور خطاب کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…