بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک ساتھ کھڑے ہوگئے،زبردست اعلان

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ (آئی این پی ) پاکستان اور چین نے 53ویں میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے انسداددہشتگردی کے بارے میں اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مغرب کو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر جانبدارانہ انداز فکر اختیار کرنا چاہئے تا کہ دنیا بھر میں امن و ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔یہاں اتوار موصولہ پیغام کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مغربی پالیسیاں دہشتگردی

کیخلاف جنگ میں معاون نہیں ہیں ، اس قسم کی پالیسیوں سے صرف دہشتگردی کو فروغ حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے انفرادی افراد کا نو ے فیصد سے زائد مسلمان ہیں ۔انہوں نے شرکائے کانفرنس کو دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پاکستان کے عوام کی طرف سے دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دلچسپی کے امور سے نمٹنے کیلئے کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے ۔کانفرنس میں چین، ناروے ، عراق ، سعودی عرب ، روس اور ایران سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، کانفرنس کے مکمل اجلاس میں اپنے کلید ی خطاب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شرکاء ممالک پر زور دیا کہ وہ تعاون پاسداری کریں اور دنیا بھر میں امن و ترقی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے درست فیصلے کریں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایسا خطرہ ہے جس سے مجموعی طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔وانگ نے کہا کہ گذشتہ ماہ سوئٹزر لینڈ میں کی جانیوالی اپنی دو اہم تقریروں میں چین کے صدر شی چن پھنگ نے تمام کیلئے مشترکہ تقدیر والی برادری کے قیام اور مشترکہ اور مساوی ترقی کے حصول پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن و ترقی موجودہ دنیا کا اہم موضوع ہے ، ہمیں کثیر الجہتی ازم کا پابندی رہنا چاہئے جو کہ امن ، ترقی اور عالمی مسائل کے تصفیے کا موثر راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی ازم فرسودہ نہیں ہے بلکہ اس سے آگے بڑھایا جانا چاہئے اور بڑے ممالک کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنایا جانا چاہئے تا کہ عالمی ترقی میں عدم توازن کو حل کیا جائے اور عالمی معیشت کی پائیدار نمو کو حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے کانفرنس کے 300سے زائد شرکاء کو بتایا کہ چین عالمی طرز حکمرانی میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا ہر قسم کے علاقائی تعاون میں سختی سے پیشرفت کرے کیونکہ یہ عالمی ترقی کے فروغ کیلئے موثر ثابت ہوا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…