بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سیہون شریف دھماکہ،خودکش بمبار کے دوسہولت کارگرفتار،کس اہم سیاسی جماعت کے باقاعدہ رکن ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون(نیوزایجنسیاں)سانحہ سیہون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، سیہون اور دادو پولیس نے رینجرز کے ہمراہ لاڑکانہ اور دادو ضلع کی تحصیل جوہی میں کارروائی کرتے ہوئے3 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ دہشتگرد کے مبینہ سہولت کار منیر جمالی اور عزیز جمالی کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار دونوں شخص پی پی کی ٹکٹ پر ضلع کونسل دادو کے رکن بھی ہیں ۔ منیر خان یوسی چھنی سے رکن ضلع کونسل ہیں جبکہ عزیز جمالی جوہی کی یوسی 2 سے رکن

ضلع کونسل ہیں ۔ دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست مبینہ سہولت کار پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی کے قریبی عزیز ہیں ۔ اس سلسلے میں دادو سے پی پی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی سے موقف لینے کیلئے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔قبل ازیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…