کراچی (مانیٹرنگ گ ڈیسک) یادش بخیر کہ گشتہ دنوں معروف روحانی مرکز سیہون شریف میں خوفناک بم دھماکہ ہو اجہاں 100کے قریب افراد شہید اور 150سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ سندھ کی تاریخ کا انتہائی انتہائی خوفناک حادثہ تھا جہاں اس قدر بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئیں ۔ افسوسناک امر یہ تھا کہ سانحے کے متاثرین کیلئے سندھ حکومت تو کچھ خاص
ایکٹو نہ ہو سکی تاہم پاک آرمی نے انتظام خوب سنبھالا اور متاثرین کی حتی الامکان مدد کی ۔ مراد علی شاہ بولے ہمارے پاس رات میں کام کرنے والے ہیلی کاپٹر نہیں ہے اس لئے متاثرین کی مدد داد رسی کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور سابق آصف علی زرداری جو اسی وقت پاکستان پہنچے تھے ان کا استقبال کرنے چل پڑے ۔ اور تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے جناح اسپتال میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی ہے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میںسیاسی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ وہ ابھی تک سانحہ متاثرین کی تعزیت کو نہیں پہنچے ۔